Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

پیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاری

کوئٹہ: وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی اور ایندھن کی بچت کے لیے متعدد نئے اقدامات فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے 17 ستمبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیوں کے لیے مختص ایندھن کی فراہمی میں آئندہ تین ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ تاہم آپریشنل گاڑیوں اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گاڑیوں کو اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مالی سال 2026-27 کے نان ای آر ای بجٹ میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نئی سرکاری گاڑیوں اور آئی ٹی سے متعلق ضروری سامان کے علاوہ دیگر پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکومت نے آئندہ تین ماہ کے دوران غیر ضروری غیر ملکی دوروں اور سرکاری سفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ناگزیر سرکاری دورے کی صورت میں وفاقی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور دیگر متعلقہ حکام کو صرف اکانومی کلاس میں سفر کرنا ہوگا۔

کفایت شعاری پلان کے تحت سرکاری اجلاسوں کو ترجیحاً ویڈیو یا ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔ تاہم غیر ملکی وفود کے اعزاز میں ہونے والے عشائیوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں کاروباری مراکز کے اوقات کار بھی مقرر کردیے ہیں۔ مارکیٹیں، شاپنگ مالز، جنرل اسٹورز اور کریانہ اسٹورز رات 9 بجے تک، شادی ہالز رات 10 بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

تاہم فارمیسیز، اسپتالوں، کلینکس، میڈیکل اسٹورز، دودھ اور ڈیری شاپس، پیٹرول پمپس، جم، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو مقررہ اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے صوبائی اور علاقائی حکومتوں کو بھی اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اسی نوعیت کے کفایت شعاری اور توانائی و ایندھن کی بچت کے اقدامات اپنانے پر غور کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *