Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیصحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑثقافت تقسیم کا ذریعہ نہیں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین وسیلہ ہے ،راحیلہ درانیحکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلیخواتین کی مہارتوں کو تسلیم کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،گورنر بلوچستانامن دشمن عناصر کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستانمحکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیصحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑثقافت تقسیم کا ذریعہ نہیں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین وسیلہ ہے ،راحیلہ درانیحکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلیخواتین کی مہارتوں کو تسلیم کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،گورنر بلوچستانامن دشمن عناصر کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستانمحکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحق

حکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلی

اراکین بلوچستان اسمبلی نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو ایک بار پھر جان بوجھ کر کے بے روزگار کرنے کے بعد بد آمنی دہشتگردی کی طرف دھکیلنے میں حکومت کا برائے راست ہاتھ ہے کیونکہ جب صوبے میں بارڈرز بند ہزاروں آسامیاں قلم کی جنبش پر ختم جبکہ کوئٹہ کراچی شاہراہ اور کوئٹہ پنجاب شاہراہ غیر محفوظ بناکر عوام کو ایک جیل کی طرح صوبے میں رکھا گیا ہے صوبے میں آٹے ،کھاد ،گندم کی ترسیل بند کرکے عوام کو مارنے کی مترادف ہے حکومت اپنے نا اہلی پر نظر ثانی کر کے عوام کو ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے ‘ان خیالات کا اظہار رکن بلوچستان اسمبلی و اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ‘رکن اسمبلی و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ‘رکن اسمبلی میر زابد علی ریکی اور مولانا نور اللہ نے الگ الگ بات چیت کرتے ہوئے کیا اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 5 ہزار سے زائد آسامیوں کے خاتمے کے مبینہ حکومتی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں آسامیوں کا خاتمہ بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی اور ان کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ایک بار پھر ایک منصوبے کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ صوبے میں پہلے ہی بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے، ایسے میں ہزاروں سرکاری آسامیوں کا خاتمہ نوجوانوں کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 5 ہزار سے زائد آسامیوں کو ختم کرنے کے بجائے ان آسامیوں کو برقرار رکھا جائے اور اگر کسی وجہ سے ان کی موجودہ محکمے میں ضرورت نہیں تو انہیں دیگر سرکاری محکموں میں منتقل کرکے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان پہلے ہی روزگار کے محدود مواقع کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے حالات میں سرکاری ملازمتوں کے مواقع کم کرنا صوبے کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے، نہ کہ موجودہ آسامیوں کو ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ہزاروں آسامیوں کے خاتمے کے حکومتی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *