Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
محکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیممحکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیم

ہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحق

ہرنائی(ہمارا بلوچستان نیوز)ضلع ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی، یونین کونسل بابیان ٹو میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث ندی نالوں میں آنے والے شدید سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جبکہ سیلابی ریلے میں بہہ کر دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسپین تنگی یونین کونسل بابیان ٹو کے علاقے طورغوڑہ ڈڈرہ میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے آئے۔ ایک سیلابی ریلہ ندی کے قریب واقع مری قبیلے کے ایک گھر میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے بہہ گئے۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے بچوں کی تلاش شروع کی، تاہم دونوں بچوں کی لاشیں اسپین تنگی بابیان، کلی سہنی کے علاقے میں ندی کے کنارے سے برآمد ہوئیں۔ جاں بحق بچوں میں ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق شدید بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث یونین کونسل بابیان ٹو میں متعدد گھروں، زرعی اراضی، کھڑی فصلوں اور حفاظتی بندات کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ بعض مقامات پر گھروں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔

سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی تدفین بابہان کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

دریں اثنا صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن حاجی باز محمد خان دمڑ نے طورغوڑہ ڈڈرہ میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقے کا فوری دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا جائے، متاثرین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے اور جانی و مالی نقصانات کا سروے کرکے رپورٹ ارسال کی جائے۔

یونین کونسل بابیان ٹو کے چیئرمین شاداد خان نے کہا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق کئی گھر متاثر ہوئے جبکہ زرعی زمینوں اور کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

چیئرمین شاداد خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، کمشنر لورالائی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی سے مطالبہ کیا کہ بابیان ٹو میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا فوری سروے کرایا جائے، متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *