Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 72 سال کی عمر میں 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی


ملائیشیا کے سابق فٹبال اسٹار داتوک عبدہ علیف نے 72 سال کی عمر میں خود سے 52 سال کم عمر 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق سابق قومی فٹبالر کے چھوٹے بھائی اور سابق کھلاڑی و کوچ داتوک یونس علیف نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں 27 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

یونس علیف کے مطابق دونوں خاندان اس رشتے پر رضامند تھے اور شادی کے معاملے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔ رشتہ داروں اور قریبی عزیزوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر عبدہ علیف اس وقت ہنی مون پر ہیں، جس کی وجہ سے وہ فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔

سابق فٹبالر کے ایک ساتھی نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی تصویر کو مستند قرار دیا، تاہم شادی کی جگہ اور دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

داتوک عبدہ علیف نے 1970 کی دہائی کے اواخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں ملائیشین فٹبال کے سنہری دور میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 1980 کے ماسکو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی ملائیشین ٹیم کا بھی حصہ تھے، تاہم ملائیشیا نے بعد میں ان کھیلوں میں شرکت نہیں کی تھی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *