Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

پشین میں پولیس، اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 6 مشتبہ افراد ہلاک


پشین کے مختلف علاقوں میں پولیس، اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 مشتبہ افراد ہلاک جبکہ 5 کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ سے ملحقہ علاقوں سرانان، کلی اجرم، کلی سلطان، کلی مسافر اور گردونواح میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اے ٹی ایف کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک اور گرفتار کیے گئے بعض افراد کے کالعدم تنظیموں سے تعلق کا شبہ ہے اور وہ مبینہ طور پر پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *