Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگا

سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو): ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP، QPM کی ہدایات پر سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات، گٹکا اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب و روپوش سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سی سیکشن پولیس نے دورانِ اسنیپ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش دلدار عرف لپوں میرانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1160 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 314/2026، منشیات ایکٹ کی دفعہ 9(1)3C کے تحت درج کرلیا گیا اسی طرح تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد حسن ڈھر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 129/2026، منشیات ایکٹ کی دفعہ 9(1)3C کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
تھانہ روہڑی پولیس نے دورانِ اسنیپ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائی کرنے کے الزام میں وقار قریشی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 پیکٹ، مجموعی طور پر 211 عدد Z-21 گٹکا و چھالیہ برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 273/2026 درج کرلیا گیا تھانہ سائیٹ ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم خورشید عرف سینگار شیخ کو گرفتار کرلیا، جو مقدمہ نمبر 141/2025، دفعات 324، 353، 399 اور 34 کے تحت پولیس کو مطلوب تھا دوسری جانب تھانہ کینٹ پولیس نے دورانِ اسنیپ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق منگی کو گرفتار کرلیا، جو تھانہ بی سیکشن کے مقدمہ نمبر 64/2026، دفعہ 489-F کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب اور روپوش تھا پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری نے پولیس ٹیموں کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *