Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگا

ملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسی

راولپنڈی ( ) وصالِ عمِ مصطفیٰ، مربی رسول والدِ امیر المومنین حضرت ابوطالب علیہ السلام کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمگیر ایام الحزن کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں عظیم الشان مجالس عزاء اور تابوت حضرت ابو طالب علیہ السلام کے جلوس برآمد ہوئے۔ راولپنڈی میں مرکزی جلوس شبیہ تابوت امام بارگاہ زین العابدین سیٹلائٹ ٹاؤن سے برآمد ہوا جو ہیڈکوارٹر مکتب تشیع علی مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے عالمی و قومی امور پر اپنا موقف پیش کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے ملک میں نئے صوبوں کی جاری بحث سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، جلد بازی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالے، کرپشن، منہگائی بیروزگاری کا خاتمہ کرے اور نئے پنڈورا باکس نہ کھولے۔ آغا مقدسی نے واضح کیا کہ نگہبان رسالت حضرت ابوطالب علیہ السلام کے سایۂ عاطفت کو از روئے قرآن اللہ کی پناہ قرار دیا گیا ہے گئی ہے جس کی گواہی سورہ والضحیٰ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانِ ابوطالب میں گستاخی توہینِ رسالت ہے، مربی رسول کی شان میں ہرزہ سراء شاتمانِ ابوطالب کو دہشتگرد قرار دیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ کو وسعت دیکر تمام مسلم ممالک کو شامل کیا جائےاور عرب و عجم سمیت ہر قسم کی عصبیت کو ناکام کیا جائے۔علامہ مقدسی نے کہا کہ سعودیہ یمن سمیت مسلم ممالک کی آپسی جنگوں کا فائدہ صرف عالمی استعمار کو ہے لہذا ملتِ واحدہ کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کا کردار امن کے قیام کے لیے تھا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ مقدسی نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کی مسلسل سہولتکاری بدترین احسان فراموشی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی کامیابی کیلئے فرزند رسول امام علی زین العابدین (ع) کی دعائے اہل الثغور تلاوت کی جائے۔ عزاداری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آغا مقدسی نے باور کرایا کہ ہیڈکوارٹر علی مسجد عزاداری امام حسین کے تحفظ کا علمبردار ہے، پرچم لثارات الحسین سربلند رہے گا۔ ضیائی مارشل لاء کے عزاداری مخالف اقدام کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے ناکام بنایا۔ پنجاب حکومت کے ایس او پیز سے متعلق سوال پر علامہ مقدسی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے عزاداری مخالف ایس او پیز کے بارے اصولی موقف پہنچا دیا ہے، مثبت اقدامات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ تمام قوتیں یاد رکھیں کہ عزائے حسین ابن علی پر کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے کہا کہ اربابِ اقتدار و اختیار اہلِ بیت، ذواتِ مقدسہ وحضرت ابوطالب علیہ السلام و اجدادِ رسولِ کریم ﷺ کی عزت و حرمت کو یقینی بنائیں۔ ایام الحزن کی مجلس عزاء سے علامہ سید قمر حیدر زیدی،زاکر مطیع الحسنین،مولانا وقار نقوی،مولانا اجلال حیدری،ذاکر زین عباس بخاری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ سید کوثر زیدی نے تلاوتِ حدیث کساء کی۔مجلسِ شبیہ تابوت میں رقت آمیز مصائب بیان کیے گئے اور زبردست ماتم و نوحہ خوانی کی گئی۔ جلوس تابوت میں حیدری ماتمی دایرہ اور دیگر ماتمی دستوں نے سینہ زنی کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *