Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی، عوامی مشکلات اور حکومتی پالیسیوں پر جے یوآئی کا تشویش

گنداخہ:( نامہ نگار ) جمعیت علمائے اسلام ضلع اُستا محمد کے امیر صوفی خاوند بخش چنہ، جنرل سیکرٹری میر نعیم خان عمرانی اور دیگر اراکین مجلسِ عاملہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کرکے حکومت نے عوام بالخصوص غریب، مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر روزمرہ استعمال کی اشیاء، ٹرانسپورٹ، زراعت اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں عام شہری کی قوتِ خرید مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے،انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ غریب عوام پہلے ہی آسمان کو جن چھوتی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے،پٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوجاتا ہے، جس کا سب سے زیادہ نقصان کم آمدنی والے طبقے کو اٹھانا پڑتا ہے۔جے یو آئی رہنماؤں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ایسے فیصلے کر رہی ہے جن سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوامی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات اٹھائے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیے بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے جامع پالیسی مرتب کرے، تاکہ عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی آسکے۔ عوام کو محض اعلانات اور دعووں کی نہیں بلکہ عملی ریلیف کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *