Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ،سرفراز بگٹیریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ،وزیراعلیٰ بلوچستانصوبہ بھر بالخصوص ڈسٹرکٹ پشین میں جنگل کاقانون نافذہے، قاری شاہ محمدNOTICE INVITING TENDER: DPRQ/PRQ NO.1282/9-9-2026کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتاربلوچستان ایوی ایشن کمپنی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ،سرفراز بگٹیریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ،وزیراعلیٰ بلوچستانصوبہ بھر بالخصوص ڈسٹرکٹ پشین میں جنگل کاقانون نافذہے، قاری شاہ محمدNOTICE INVITING TENDER: DPRQ/PRQ NO.1282/9-9-2026کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتار

ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک بلاک کرکے مقامی ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش کو بروقت ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مستعدی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے واشک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنے پر بھی سکیورٹی فورسز کو سراہا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کا خاتمہ اور 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی اہم کامیابی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ ”عزمِ استحکام“ کے وڑن کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم کو مزید مو¿ثر بنایا جا رہا ہے۔ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کا راستہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے ہوکر گزرتا ہے، اور صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *