Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوالالمپور میں پاکستان کا یوم دفاع اور ملائشیا کا یوم آزادی منایا گیاسندھ حکومت کا بلدیاتی قانون میں تبدیلی کا فیصلہ ، مجوزہ مسودہ سامنے آگیاسونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہخود اعتمادیبلوچستان میں لرزہ خیز واقعہ، 15 سالہ بیوی شوہر کے ہاتھوں قتلحکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاکوالالمپور میں پاکستان کا یوم دفاع اور ملائشیا کا یوم آزادی منایا گیاسندھ حکومت کا بلدیاتی قانون میں تبدیلی کا فیصلہ ، مجوزہ مسودہ سامنے آگیاسونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہخود اعتمادیبلوچستان میں لرزہ خیز واقعہ، 15 سالہ بیوی شوہر کے ہاتھوں قتلحکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا

سندھ حکومت کا بلدیاتی قانون میں تبدیلی کا فیصلہ ، مجوزہ مسودہ سامنے آگیا

کراچی: سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون میں اہم ترامیم کا فیصلہ کرلیا ہے اور سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جس میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد انتظامی امور چلانے سمیت مختلف معاملات سے متعلق نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

مسودے کے مطابق موجودہ میئر یا چیئرمین اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد اگلے بلدیاتی انتخابات تک بطور ایڈمنسٹریٹر کام جاری رکھ سکے گا۔ سندھ حکومت کونسل کی مدت ختم ہونے سے 120 روز قبل نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دینے کی پابند ہوگی۔

ترمیمی بل کے تحت ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کونسل کا کنوینر ہوگا اور اسے اجلاسوں کی صدارت سمیت اجلاس کا کاروبار چلانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ میئر یا چیئرمین کی جانب سے تفویض کیے گئے اضافی اختیارات بھی ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین استعمال کرسکے گا۔

مسودے میں کے ایم سی سمیت میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے لیے میٹروپولیٹن کمشنر کو چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے مطابق یونین کونسل، یونین کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی اور میونسپل کمیٹی کی سطح پر عوامی تنازعات کے حل کے لیے مصالحتی فورم قائم کیے جائیں گے۔ یہ فورمز 3 مصالحت کاروں پر مشتمل ہوں گے جنہیں مقامی معتبر افراد میں سے نامزد کیا جائے گا۔

مسودے میں پولیس اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان رابطے کا طریقہ کار بھی تجویز کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مقامی عوامی تحفظ اور امن و امان سے متعلق یونین چیئرمین سے رابطہ کرے گا، جبکہ ایس ایس پی مؤثر پولیسنگ کے لیے ضلعی کونسل کے چیئرمین یا کارپوریشن کے میئر سے رابطے کا پابند ہوگا۔ تاہم یہ رابطہ ضلعی پولیس انتظامیہ، فوجداری تفتیش اور استغاثہ کے معاملات تک نہیں پھیلے گا۔

یونین کونسلیں غیرقانونی تعمیرات اور بلڈنگ کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرکے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو آگاہ کریں گی، جبکہ اپنے علاقوں میں ٹھوس کچرے کے مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ حکام کو معلومات فراہم کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہوگی۔

ترمیمی مسودے میں عوامی خدمات سے متعلق انفرا اسٹرکچر کی جگہ اور حدود ظاہر کرنے والے تفصیلی نقشے تیار کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا کم از کم ہر 3 ماہ بعد اجلاس منعقد کرنا لازمی قرار دینے، منتخب نمائندوں اور بلدیاتی افسران کی تربیت کے لیے سالانہ بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ کونسلوں کو تربیتی پروگرام خود منعقد کرنے یا مناسب صورت میں آؤٹ سورس کرنے کا اختیار ہوگا۔

مسودے کے تحت خواتین اور معذور افراد کو درپیش مسائل اور بلدیاتی کونسلوں میں ان کی شرکت سے متعلق جامع رپورٹس بھی مرتب کرنا ہوں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *