Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

آپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصر

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ بحریہ پاک بحریہ کی شاندار قربانیوں اور کامیابیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے، بالخصوص 1965ءکی جنگ میں اس کی مثالی کارکردگی قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی جرات، بہترین حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاک بحریہ ایک جدید اور ہمہ جہت بحری قوت کے طور پر ترقی کر چکی ہے، جو ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ بحری راستوں کے تحفظ، علاقائی امن کے فروغ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاک بحریہ کی مستعدی اور بھرپور تیاری کو بھی سراہا، جس کے ذریعے ملک کے ساحلی اور بحری مفادات کا م¶ثر تحفظ یقینی بنایا گیا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پاک بحریہ کے شہداءاور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام اور تشکر کے ساتھ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، تاہم ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ قوم کی خدمت میں اپنی شاندار روایات، بہادری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کے دفاع میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *