Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔ مہنگائی اور معاشی مشکلات سے دوچار عوام پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ایک اور بوجھ ڈال کر حکمرانوں نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت بڑی چالاکی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہی ہے دوسری جانب حکومتی سطح پر عوام کو ریلیف دینے کے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی شدید پریشان ہے اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے اس کی رہی سہی معاشی سکت بھی ختم کردی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی معیشت کے ہر شعبے کو متاثر کرتا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں سے لے کر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں تک ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے جس کا براہِ راست بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ آٹا، گھی سبزیاں اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے مسلسل باہر ہوتی جارہی ہیں محدود آمدنی رکھنے والے خاندان اپنے بچوں کی تعلیم، علاج معالجے اور روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا احساس ہوتا تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بجائے غریب عوام کو ریلیف دینے مہنگائی پر قابو پانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جاتے۔ عوام سے قربانی مانگنے سے پہلے حکمران طبقے کو اپنے غیر ضروری اخراجات مراعات اور شاہانہ طرزِ زندگی میں کمی لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مزید معاشی بوجھ تلے دبانے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ فوری طور پر روکے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔ محض دعووں سے عوام کے چولہے نہیں جل سکتے اس کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے عذاب میں مبتلا ہیں انہیں مزید آزمائش میں ڈالنے کے بجائے حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ عوام کی قوتِ خرید بحال کرنا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کا خاتمہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *