Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

گوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریب

باکمال مٹی، بے مثال جذبہ: گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گوھر کاریز راغہ سلطانزئی میں یومِ دفاع کی شاندار تقریب
مسلم باغ راغہ سلطانزئی (رپورٹ): وطنِ عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے، دور افتادہ پہاڑی علاقے راغہ سلطانزئی کے مایہ ناز ادارے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گوھر کاریز میں یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایک انتہائی پروقار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بہادروں کی سرزمین کا فخر:
یاد رہے کہ یہ وہی تاریخی خطہ ہے جس نے پاک فوج کو سابق میجر محیب کاکڑ، میجر محمد انور کاکڑ شہید اور حاضر سروس میجر فضل الرحمن کاکڑ جیسے نڈر فوجی افسران دیے۔ اسی غیور خاندان سے تعلق رکھنے والی سکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم کی انتھک محنت، لگن اور وژن کی بدولت یہ سکول دن رات ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

تقریب کا بابرکت آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
پروگرام میں نظامت (میزبانی) کے فرائض ماسٹر حاجی سعداللہ صاحب نے اپنے روایتی اور احسن انداز میں سر انجام دیے۔ سکول کے ننھے طلباء و طالبات نے پاک فوج کی خدمات، شہداء کی لازوال قربانیوں اور وطنِ عزیز کی دفاع میں کاکڑ قوم کے تاریخی کردار پر انتہائی جذباتی اور خوبصورت تقاریر پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔

اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راغہ سلطانزئی کے محترم ہیڈ ماسٹر جناب بخت نور کاکڑ صاحب تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں ماسٹر حاجی کلیم اللہ سلطانزئی صاحب، ماسٹر حاجی عبد الکبیر صاحب اور جمعیت علمائے اسلام یونین کونسل کے صدر مولوی عبدالوہاب صاحب نے شرکت فرما کر تقریب کو رونق بخشی۔
حوصلہ افزائی اور نقد انعامات:
آئے ہوئے تمام معزز مہمانوں نے بچوں کی تقاریر اور ملی جوش و جذبے کو بے حد سراہا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات سے نوازا۔ پروگرام کے اختتام پر میزبان سعداللہ سلطانزئی نے دور دراز سے آئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خوبصورت تقریب کا اختتام محترم مولوی عبدالوہاب صاحب کی رقت آمیز دعا پر ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان کی سلامتی و استحکام، مسلم امہ کے اتحاد و اتفاق اور شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *