Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

فتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

فتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا سب سے حساس اور اہم ترین حصہ ہے۔سربراہ تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ فتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا سب سے حساس اور اہم ترین حصہ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپﷺ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی سب سے آخری اینٹ ہیں۔آپﷺکی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپﷺ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔ آپ ﷺنے فرمایا: میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ ذوالفقار علی ‏بھٹو نے جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے والے مسودے پر دستخط کئے اس وقت چیف آف نیول سٹاف حسن حفیظ احمد قادیانی تھا ۔آرمی کا ڈپٹی چیف عبدالعلی قادیانی تھا اور فضائیہ کا سربراہ ظفر چوہدری بھی قادیانی تھا ۔ ظفر چوہدری نے ہی اپنے ہم زلف میجر جنرل نذیر کے ساتھ مل کر ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کی سازش بھی کی تھی ۔ظفر چوہدری کی دیدہ دلیری کا عالم یہ تھا کہ ربوہ میں مرزا ناصر قادیانی کے جلسے پر فضائیہ کے جہاز بھیج کر گل پاشی کی اور سلامی دی تھی۔ اسی ظفر چوہدری نے کئی مسلمان افسران کو کورٹ مارشل کیا اور میرٹ سے ہٹ کر پاکستان ائیر فورس میں بھرتیاں کیں۔ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والا مسعود محمود بھی قادیانی تھا جو کنگ ایڈورڈ میڈیکل کے قادیانی وائس چانسلر پروفیسر فیصل مسعود کا سگا ماموں تھا ۔ لاہور ہائی کورٹ کا بینچ جسے مولوی مشتاق ہیڈ کر رہا تھا اور جس نے بھٹو صاحب کو ناحق پھانسی گھاٹ تک پہنچایا اس بینچ کا ایک اہم رکن جسٹس اکرم تھا جو جسٹس قیوم کا باپ تھا ۔ ن لیگی لاہور کے سابق صدر پرویز [مشرف نہیں] یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا باپ تھا ۔ لیگی ایم این اے
شائستہ پرویز کا سسر تھا
احمد رضا قصوری پیپلز پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سےقادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کی قراراد پر دستخط کرتے ہیں ۔مسعود محمود قادیانی تھا جو فیڈرل ریزرو پولیس کا
آئی جی تھا۔قصوری صاحب پر حملہ کرواتا ہے حملے میں شادمان چوک میں قصوری صاحب کے والد قتل ہو جاتے ہیں
اور پھر یہی قادیانی مسعود محمود وعدہ معاف گواہ بن کر
کہتا ہے کہ مجھے تو قتل کا حکم بھٹو نے دیا تھا ۔ یوں ایک تیر سے دو شکار کھیلے جاتے ہیں
یہ سب اتفاق نہیں ہوسکتا طاقتور قادیانیوں میں گھرے بھٹو مرحوم کو اندازہ تھا کہ وہ کیا کر چکے ہیں ختم نبوت کے بل پر دستخط کروانے کے لئے جو وفد مولانا نورانی مرحوم کی سربراہی میں پرائم منسٹر ذولفقار علی بھٹو کے پاس گیا تو پہلے تو بھٹو نے ایسا کرنے پر طاغوتی قوتوں کی دھمکیوں کا
ذکر کیا اور پھر ملک کو نقصان پہنچنے کی بات کی مولانا نورانی مرحوم نے بھٹو صاحب کے ہاتھ سے مسودہ کھنچتے ہوئے کہا بھٹو صاحب روز محشر رسول اللہ کو کیا منہ دکھاو گے یہ کہنا تھا کہ بھٹو صاحب نے مولانا نورانی
مرحوم سے ختم نبوت کا مسودہ کھینچتے ہوئے واپس لیا اور روتے ہوئے یہ کہتے ہوئے دستخط کئے
Hell with America Hell with UK
کہنے لگے جاو لے جاو اسمبلی میں اور پاس کرواو پھانسی دینے کے لئے انتظامات کروانے کے لئے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کو پنڈی کا ڈپٹی کمیشنر درکار تھا کوئی بیوروکریٹ لگنے کو اور پھانسی کے بلیک وارنٹ ایگزیکیوٹ کروانے کے لئے تیار نہ تھا ۔ ایک ماہر بیوروکریٹ سعید مہدی نے حامی بھر لی اور یہ کام احسن طریقے سے انجام دیا ۔ وہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کا سسر تھا ۔ نواز شریف کا سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر بھی رہا ۔ پاکستان کی نوزل ڈائیو لگوانے میں اس مہدی فیملی کا بھی مکروہ رول ہے ۔ اسکے داماد کا موجودہ دور میں ہی رول دیکھ لو سسر سے بھی مکروہ تر ہے ۔ کرنل رفیع جو جیل میں بھٹو کی نگرانی میں مامور تھا لکھتا ہے پھانسی سے قبل بھٹو صاحب نے کہا کہ رفیع آج تو قادیانی خوش ہوں گے ان کا دشمن مارا جارہا ہے شائد اسی لئیے بھٹو صاحب نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے والے مسودے پر دستخط کرتے ہوئے کہا تھا میں موت کے پروانے پر دستخط کر رہا ہوں
بھٹو صاحب سے آپ کو لاکھ اختلاف ہوں مگر قادیانیوں کے خلاف جو کچھ انکے دور میں ہوا وہ بھی ایسے وقت میں
جب قادیانی آرمی کے اہم ترین عہدوں پر براجمان تھے انتہائی بہادری دلیری اور بغیر کسی خوف کے دستخط کر دیئے اس پر وہ سیلوٹ کے حقدار ہیں
ختم نبوت ﷺ کے محافظ، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے، پاکستان کو اسلامی آئین اور ایٹمی قوت عطا کرنے والی عظیم شخصیت جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید کو سلام، سلام
ان سے ہزار اختلاف ہونگے اسکے باوجود بھی میرے دل میں ادب ہے صرف اس لئے کہ انہوں نے ختم نبوت والے قرآنی حکم کا ساتھ دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *