Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یومِ دفاع و شہدا: عظمتِ لوح و قلم اور خونِ وفا کی آفاقی داستانشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز – 1965 کی فضائی جنگاٹک سیمنٹ فیکٹری حب کا مستحق غریب خاندان کیلئے گھر کی تعمیر کا آغازعوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمد علی جمالیبڑیچ اور نورزئی قبائل کے درمیان قتل کا تصفیہ، فریقین میں صلح ہوگئیملک شدید معاشی بحران، انتظامی ابتری اور داخلی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکندھ کوٹ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیاجمعیت نظریاتی مظلوم ملت کی آواز اور اکابرین دیوبند کی امانت ہے،مولانا محمود الحسن قاسمیمیر غلام قادر بگٹی، ایک عہد، ایک جدوجہد، ایک زندہ روایتقومی وحدتوں کی تقسیم کی پالیسی کسی صورت قبول نہیں، عبدالمالک بلوچیومِ دفاع و شہدا: عظمتِ لوح و قلم اور خونِ وفا کی آفاقی داستانشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز – 1965 کی فضائی جنگاٹک سیمنٹ فیکٹری حب کا مستحق غریب خاندان کیلئے گھر کی تعمیر کا آغازعوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمد علی جمالیبڑیچ اور نورزئی قبائل کے درمیان قتل کا تصفیہ، فریقین میں صلح ہوگئیملک شدید معاشی بحران، انتظامی ابتری اور داخلی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکندھ کوٹ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیاجمعیت نظریاتی مظلوم ملت کی آواز اور اکابرین دیوبند کی امانت ہے،مولانا محمود الحسن قاسمیمیر غلام قادر بگٹی، ایک عہد، ایک جدوجہد، ایک زندہ روایتقومی وحدتوں کی تقسیم کی پالیسی کسی صورت قبول نہیں، عبدالمالک بلوچ

عقیدہ ختمِ نبوت کا تحفظ پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حافظ عبدالغنی شہزاد

اسلام آباد/کراچی/کوئٹہ/پشاور (پریس ریلیز)رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے زیرِ اہتمام 7 ستمبر کو یومِ تحفظِ ختمِ نبوت بھرپور عقیدت و احترام اور دینی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے ممبران اور عہدیداران کی جانب سے عقیدہ? ختمِ نبوت کی اہمیت، مقام و مرتبہ، شرعی حیثیت اور اس کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی مضامین ملک کے قومی اخبارات میں شائع کروائے جائیں گے، جبکہ مرکزی سطح پر بھی خصوصی تحریری مواد، مضامین اور پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔ رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان نے کہا ہے کہ عقیدہ? ختمِ نبوت اسلام کے بنیادی، قطعی اور متفقہ عقائد میں شامل ہے اور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ? کو اللہ تعالیٰ کا آخری نبی اور رسول ماننا ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے، اس عقیدے کی حفاظت، اس کی صحیح تشریح و تفہیم اور اس کے پیغام کو نسلِ نو تک پہنچانا علمائ ، اہلِ قلم، دانشوروں، صحافیوں، ادیبوں اور ہر مسلمان کی دینی و ملی ذمہ داری ہے۔ مرکزی صدر رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان حافظ عبدالغنی شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی اسلامی شناخت اور نظریاتی اساس میں عقیدہ? ختمِ نبوت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، یہی وہ عقیدہ ہے جو ملتِ اسلامیہ کے ایمان، تشخص اور وحدت کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے، پاکستان کو اسلامی جمہوریہ قرار دینے کے پس منظر میں بھی اس ملک کی اسلامی نظریاتی شناخت اور عوام کے دینی جذبات بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے عقیدہ? ختمِ نبوت کے تحفظ کو کسی ایک طبقے، جماعت یا ادارے تک محدود نہیں کیا جاسکتا بلکہ یہ پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر ہمیں اس تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس میں اہلِ ایمان نے آئینی اور جمہوری طریقے سے عقیدہ? ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی اور پاکستان کی پارلیمان نے متفقہ طور پر آئینی طور پر قادیانی گروہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر ایک تاریخی فیصلہ کیا؛ یہ فیصلہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی اہمیت کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مرکزی صدر حافظ عبدالغنی شہزاد نے کہا کہ اہلِ قلم اور صحافی معاشرے کی فکری رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ یومِ تحفظِ ختمِ نبوت کے موقع پر قلمی اور فکری محاذ پر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا اور قومی اخبارات میں شائع ہونے والے خصوصی مضامین کے ذریعے عوام بالخصوص نوجوان نسل کو عقیدہ? ختمِ نبوت کی اہمیت، سیرتِ طیبہ، مقامِ رسالت ?، صحابہ کرام? اور امتِ مسلمہ کی تاریخی جدوجہد سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحریر میں علمی، تحقیقی، مدلل اور پ±رامن انداز اختیار کیا جائے گا، کیونکہ اسلام ہمیں حکمت، دلیل، اخلاق، برداشت اور پ±رامن طریقے سے اپنے عقائد اور نظریات کی وضاحت کا درس دیتا ہے۔ رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان نے تمام ممبران اور عہدیداران سے اپیل کی ہے کہ وہ 7 ستمبر کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں عقیدہ? ختمِ نبوت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی مضامین اور تحریری مواد قومی و مقامی اخبارات میں شائع کروائیں اور اس دن کو محض ایک رسمی دن کے بجائے تجدیدِ ایمان، محبتِ رسول علمی و فکری شعور اور نسلِ نو کی دینی تربیت کا ذریعہ بنائیں۔ مرکزی صدر حافظ عبدالغنی شہزاد نے مزید کہا کہ عقیدہ? ختمِ نبوت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملک میں مذہبی ہم آہنگی، آئین و قانون کی بالادستی، باہمی احترام اور پ±رامن بقائے باہمی کے فروغ کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے، کیونکہ پاکستان میں تمام شہریوں کے آئینی حقوق کا احترام اور قانون کی پاسداری ریاست و معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان آئندہ بھی اپنے قلمی و فکری پلیٹ فارم کے ذریعے اسلام کی بنیادی تعلیمات، ختمِ نبوت، سیرتِ رسول اکرم ، اسلامی اقدار، قومی یکجہتی، اتحادِ امت اور ملک و ملت کے مفاد کے لیے مثبت، مدلل اور ذمہ دارانہ تحریری جدوجہد جاری رکھے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *