Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

کوئٹہ کو بنیادی شہری سہولیات سے محروم رکھنا حکومتی غفلت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علما ءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو بنیادی شہری سہولیات سے محروم رکھنا اور انتظامی بدحالی کا شکار بنانا نہ صرف حکومتی غفلت کا مظہر ہے بلکہ صوبائی دارالحکومت کے شایانِ شان بھی نہیں۔ عوام طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ گیس کی عدم دستیابی پانی کی قلت اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہر کے متعدد علاقوں میں رات بھر بجلی کی بندش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں جبکہ گیس کی فراہمی میں تعطل نے روزمرہ زندگی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو نعروں دعووں اور نمود و نمائشی کے بجائے بجلی گیس صاف پانی صفائی اور پ±رامن ماحول جیسی بنیادی سہولیات درکار ہیں۔ حکمرانوں کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف دینا اور ان کے بنیادی مسائل کا حل ہونی چاہیے مگر افسوس کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ذمہ داران عوامی مشکلات سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ کوئٹہ کے شہری بجلی اور گیس کی مسلسل بندش پانی کی قلت اور صفائی کے ناقص نظام کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر کوئٹہ میں بجلی و گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔ محض بیانات اور یقین دہانیوں سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے، اسے بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا عوام کے ساتھ ناانصافی اور انتظامی غفلت کے مترادف ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *