Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

ریاست مخالف بیانیے اور دہشت گردی کی حمایت پر مقدمات و گرفتاریاں ہوں گی، وزیر داخلہ بلوچستان

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مخالف بیانیے اور دہشت گرد عناصر کی حمایت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف ریاست مخالف بیانیے اور دہشت گردوں کی حمایت کے الزام میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقدمہ درج کیا ہے، جبکہ ان کی گرفتاری بھی قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ریاست پاکستان کے خلاف اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ جو بھی پاکستانی شہری ملک اور ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگا اور گرفتاری بھی عمل میں آئے گی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو سیاستدانوں اور میرے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم ریاست مخالف سرگرمیوں اور ملک دشمن عناصر کی حمایت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور اس کا اپنا آئین اور قانون موجود ہے۔ پاکستان توڑنے، سیکیورٹی فورسز، شہریوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو حکومت نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ دہشت گرد قرار دیے گئے عناصر کے حق میں بات کی جائے گی یا ملک توڑنے والوں کے حق میں پریس کانفرنس کی جائے گی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف روزانہ تقریبا 50 افراد بات کرتے ہیں، تاہم کسی کو محض تنقید یا سیاسی اختلاف کی بنیاد پر گرفتار نہیں کیا جاتا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *