Banner
Daily Sahafat Quetta
September 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

بلوچستان میں امن، خوشحالی اور ترقی ریاستی کوششوں کا مرکزی نقطہ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ آفیسرز سے ملاقات کی، دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور بلوچستان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق اس موقع پر ادارہ جاتی ہم آہنگی اور صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری سمیت بے لوث عزم اور اعلیٰ معیار کے مظاہرے کو سراہا، انہوں نے مستحکم امن اور پائیدار اقتصادی سرگرمیوں و ترقی کے لئے سازگار ماحول برقرار رکھنے کی خاطر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ریاستی اداروں کے درمیان مسلسل ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا، فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود ریاست کی کوششوں کا مرکزی نقطہ ہے، انہوں نے زور دیا کہ ایک مستحکم اور محفوظ ماحول صوبے کے عوام کے لیے ترقیاتی اقدامات، اقتصادی مواقع اور بہتر امکانات کی راہ ہموار کرتا رہے گا، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور فرائض کی ادائیگی میں افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم و لگن کی تعریف کی، قبل ازیں کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *