Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

خواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

صوبائی مشیر برائے ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے یو این ویمن کے نمائندے داو¿د ننگیال اور سائرہ لہڑی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں خواتین کی ترقی، تحفظ، معاشی خودمختاری اور بااختیاری سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں خواتین کے لیے جاری حکومتی اقدامات، پالیسیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ خواتین کو تعلیم، صحت، ہنرمندی، روزگار اور معاشی مواقع کی فراہمی کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مو¿ثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ خواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کا تصور مکمل نہیں ہوسکتا، اسی لیے حکومت خواتین کو ہنر، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت، بالخصوص زچہ و بچہ کی صحت، بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس شعبے میں بنیادی صحت کی سہولیات تک خواتین کی رسائی بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات ضروری ہیں۔مشیر ترقیِ نسواں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومتی اداروں، عالمی ترقیاتی شراکت داروں اور سول سوسائٹی کے درمیان مو¿ثر تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یو این ویمن کے ساتھ اشتراک کو مزید وسعت دے کر خواتین کی ترقی کے منصوبوں کو زیادہ مو¿ثر اور نتیجہ خیز بنایا جاسکتا ہے ،یو این ویمن کے نمائندوں نے خواتین کی ترقی و بااختیاری کے لیے بلوچستان حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون اور اشتراک کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ملاقات میں خواتین کی معاشی خودمختاری، صنفی مساوات، خواتین کے تحفظ، صحت، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *