Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، ایک پولیس اہلکار اور راہ گیر زخمیچمن میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے پُروقار ریلی کا انعقادعلم، ذہانت کاری،تحقیق و جستجو کے نئے زاویے وامکانات اے آئی Ai اور خوف کے درمیان انسان کا مستقبل !!!یومِ دفاع و شہدا: عظمتِ لوح و قلم اور خونِ وفا کی آفاقی داستانشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز – 1965 کی فضائی جنگاٹک سیمنٹ فیکٹری حب کا مستحق غریب خاندان کیلئے گھر کی تعمیر کا آغازعوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمد علی جمالیبڑیچ اور نورزئی قبائل کے درمیان قتل کا تصفیہ، فریقین میں صلح ہوگئیملک شدید معاشی بحران، انتظامی ابتری اور داخلی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکندھ کوٹ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیاشالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، ایک پولیس اہلکار اور راہ گیر زخمیچمن میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے پُروقار ریلی کا انعقادعلم، ذہانت کاری،تحقیق و جستجو کے نئے زاویے وامکانات اے آئی Ai اور خوف کے درمیان انسان کا مستقبل !!!یومِ دفاع و شہدا: عظمتِ لوح و قلم اور خونِ وفا کی آفاقی داستانشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز – 1965 کی فضائی جنگاٹک سیمنٹ فیکٹری حب کا مستحق غریب خاندان کیلئے گھر کی تعمیر کا آغازعوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمد علی جمالیبڑیچ اور نورزئی قبائل کے درمیان قتل کا تصفیہ، فریقین میں صلح ہوگئیملک شدید معاشی بحران، انتظامی ابتری اور داخلی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکندھ کوٹ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

بلوچستان میں خشک سالی بڑھنے لگی، گوادر میں پانی کی قلت کا خطرہ

گوادر: بلوچستان کے مکران ڈویژن میں رواں مون سون کے دوران بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سالی کی صورتحال سنگین ہونے لگی ہے، جبکہ گوادر میں پانی کی قلت کا خطرہ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پانی اور خشک سالی سے متعلق جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ بارشیں کم ہونے کے باعث گوادر کو پانی فراہم کرنے والے سوڈ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے کم ہو رہا ہے اور بمشکل دو ماہ کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔

اجلاس میں گوادر شہر میں پانی کی فراہمی، دستیاب ذخائر اور آئندہ کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ پانی کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے کے لیے شادی کور ڈیم سے سپلائی بھی فعال کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سوڈ اور شادی کور ڈیم سے مجموعی طور پر 30 سے 35 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن نے 2.1 ملین گیلن یومیہ (MGD) ڈی سیلی نیشن پلانٹ کو مکمل استعداد کے ساتھ چلانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *