Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیزیارت کی ترقی اور سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، نور محمد دمڑجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیزیارت کی ترقی اور سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، نور محمد دمڑ

امجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریب

نصیر آباد۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)

ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد امجد علی خان کی ملازمت کی مدت پوری ہونے پر ان کے اعزاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد میر ظہیر احمد عمرانی کی جانب سے ایک پروقار الوداعی چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں محکمہ زراعت توسیع، مارکیٹ کمیٹی اور متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران افسران و اسٹاف نے ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد امجد علی خان کی محکمہ زراعت کے لیے طویل عرصے تک انجام دی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کہا کہ امجد علی خان نے دورانِ ملازمت اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں اور محکمہ زراعت کی بہتری، زمینداروں و کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد میر ظہیر احمد عمرانی نے امجد علی خان کو روایتی طور پر شال پہنائی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران اور اسٹاف کے درمیان باہمی تعاون اور ٹیم ورک ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ امجد علی خان نے اپنے دورِ ملازمت کے دوران محکمہ زراعت کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تقریب میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ممتاز علی جتک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ بگٹی دھنی بخش بگٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی عبداللہ پندرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جعفرآباد مہردل خان ابڑو، مارکیٹ کمیٹی کے ٹھیکیدار رئیس غلام علی ابڑو، ایگریکلچر آفیسر محمد ایوب عمرانی، زراعت آفیسر مقبول احمد مینگل، زراعت آفیسر داد محمد منجھو، ایگریکلچر آفیسر میر اللہ ڈنہ عمرانی، سعید احمد گجر، بابو گل خان پندرانی، عبدالرزاق پندرانی، محمد شریف جکھرانی، بابو ہادی بخش ڈومکی، بابو غلام محمد پیچھوہا سمیت محکمہ زراعت و مارکیٹ کمیٹی کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔شرکاء نے امجد علی خان کے لیے آئندہ زندگی میں صحت، خوشحالی، کامیابی اور نیک نامی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت کے دوران انجام دی جانے والی مخلصانہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امجد علی خان اپنے وسیع تجربے اور صلاحیتوں کو آئندہ بھی عوام اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے بروئے کار لاتے رہیں گے۔آخر میں امجد علی خان کے اعزاز میں الوداعی چائے پارٹی دی گئی، جہاں افسران و اسٹاف نے ان کے ساتھ گزارے گئےخوشگوار لمحات اور یادیں شیئر کیں۔ تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *