Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں اور گنجان آباد علاقوں میں قصابوں کی جانب سے دکانوں کے سامنے بیل باندھ کرکے ذبح کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جانوروں کا خون، آلائشیں اور گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے نہ صرف ٹریفک اور پیدل آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ تعفن اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے‘عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے مختلف شاہراﺅں علمدار روڈ، جوائنٹ روڈ، ڈبل روڈ، عالمو چوک، کانسی روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بعض قصاب اپنی دکانوں کے سامنے جانور باندھ کر انہیں وہیں ذبح کرتے ہیں۔ ذبح کے بعد خون اور دیگر فضلات سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پھیل جاتے ہیں، جبکہ صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث کئی مقامات پر گندگی جمع رہتی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہوں پر جانور ذبح کرنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے اور پیدل چلنے والوں خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خون اور آلائشوں کے سڑکوں پر بہنے سے بدبو اور تعفن پیدا ہونے کے ساتھ مکھیاں اور دیگر جراثیم بھی بڑھنے کا خدشہ ہے، جو شہریوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں عوامی حلقوں نےکوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی مین شاہراہوں اور آبادی والے علاقوں میں دکانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے کا نوٹس لیا جائے، قصابوں کو مقررہ مذبح خانوں میں ذبح کرنے کا پابند بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے شہریوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مو¿ثر بنایا جائے اور سڑکوں پر خون و آلائشیں پھینکنے یا بہانے کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ کوئٹہ شہر کو گندگی، تعفن اور ممکنہ وبائی امراض سے محفوظ رکھا جاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *