Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فورسز کیساتھ ہے‘سید صادق آغاہم غزہ کو نہیں بھولے ۔۔۔!!ایس ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمٰن کی آمد، ریلوے ملازمین میں خوشی کی لہر، نئی قیادت سے بہتری کی امیدیں وابستہروزگار کے وعدے اور بے روزگاری کے ریکارڈمسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا کان مہترزئی ہائی اسکول کا دورہگڈانی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد آئس برآمدعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانتاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترینمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوقوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فورسز کیساتھ ہے‘سید صادق آغاہم غزہ کو نہیں بھولے ۔۔۔!!ایس ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمٰن کی آمد، ریلوے ملازمین میں خوشی کی لہر، نئی قیادت سے بہتری کی امیدیں وابستہروزگار کے وعدے اور بے روزگاری کے ریکارڈمسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا کان مہترزئی ہائی اسکول کا دورہگڈانی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد آئس برآمدعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانتاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترینمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

گڈانی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد آئس برآمد


حب: ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساؤتھ زون بلوچستان نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گڈانی کے ساحلی علاقے سے 1,013 کلوگرام خالص آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کرلی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 74.19 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساؤتھ زون محمد زمان خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بین الاقوامی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی، جسے قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری شکیل قادر خان اور سیکریٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کی ہدایات کے تحت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائی سے عالمی منشیات کے نیٹ ورک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق گڈانی سے ہونے والی حالیہ برآمدگی گزشتہ دو سال کے دوران ساحلی پٹی پر منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی مختلف کارروائیوں کا تسلسل ہے۔

ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1,638 کلوگرام آئس، 620 کلوگرام چرس اور 27,543 بوتلیں و کین غیر ملکی شراب و بیئر برآمد کیے گئے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی برآمدگی سے منشیات کے نیٹ ورکس کو مجموعی طور پر تقریباً 133.56 ارب روپے کا مالی نقصان پہنچایا گیا۔

محمد زمان خان نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے خطرے سے محفوظ رکھنا اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کو اسمگلنگ سے پاک کرنا محکمہ ایکسائز کی ترجیحات میں شامل ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *