Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گڈانی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد آئس برآمدعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانتاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترینمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےگڈانی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد آئس برآمدعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانتاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترینمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیے

تاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترین

تاترہ اچکزئی کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر ملک سعد اللہ ترین کا سخت ردعمل، کہا: ہماری بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت قابلِ قبول نہیں

بیٹیوں کو سیاسی اختلافات کی زد میں لانا ناقابلِ قبول ہے، تاترہ اچکزئی کے معاملے پر دوٹوک مؤقف

کوئٹہ (پ ر) استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر ملک سعد اللہ جان ترین نے پشتونخوامیپ کے چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی صاحبزادی پروفیسر تاترہ اچکزئی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر شدید تشویش اور سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے اور ہماری بیٹیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ خواتین اور بالخصوص بیٹیوں کے معاملے میں ریاستی اداروں کو انتہائی حساسیت، احترام اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسر تاترہ اچکزئی کو نوٹس جاری ہونے کے بعد ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونا ایک سنجیدہ معاملہ ہے، جس پر ہر باشعور اور ذمہ دار شخص کو تشویش ہے۔ کسی بھی معاملے کو اس انداز میں آگے نہیں بڑھایا جانا چاہیے جس سے ایک خاتون کی عزت، وقار اور تحفظ کے حوالے سے سوالات پیدا ہوں۔ملک سعد اللہ جان ترین نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اختلافات اپنی جگہ، لیکن کسی کی بیٹی کو نشانہ بنانا کسی صورت مناسب نہیں۔ تاترہ اچکزئی صرف محمود خان اچکزئی کی بیٹی نہیں، وہ ہماری بھی بیٹی ہے اور بلوچستان کی بیٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین اپنی روایات، اقدار اور قبائلی معاشرت کے حوالے سے معروف ہے۔ یہاں بیٹیوں اور خواتین کی عزت کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ ہماری روایات ہمیں یہ اجازت نہیں دیتیں کہ کسی بیٹی کے وقار کو مجروح ہوتا دیکھ کر خاموش رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور اس کے اداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ احترام، وقار اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھیں گے۔ کسی بھی معاملے میں قانون اپنی جگہ، لیکن خواتین کے احترام اور انسانی وقار کے تقاضوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ملک سعد اللہ جان ترین نے مطالبہ کیا کہ تاترہ اچکزئی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے، ان کے وقار اور عزت کا خیال رکھا جائے اور ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس سے ہماری بیٹیوں میں خوف یا عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ بیٹیاں کسی سیاسی اختلاف کا میدان نہیں ہوتیں۔ ہماری بیٹیوں کی عزت، وقار اور تحفظ سب سے مقدم ہے اور تاترہ اچکزئی کے معاملے میں بھی یہی اصول مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *