Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےنوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئے

مارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے

)مارچ 2027 میں سینیٹ آف پاکستان سے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متعدد سینیٹرز بھی شامل ہیں، جن میں خرم ذیشان، منظور کاکڑ، ثمینہ ممتاز زہری اور دیگر سینیٹرز شامل ہیں۔دستیاب تفصیلات کے مطابق مارچ 2027 میں مجموعی طور پر 48 سینیٹرز اپنی چھ سالہ مدت مکمل کریں گے۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف کے 16، پاکستان پیپلزپارٹی کے 11، مسلم لیگ ن کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، جمعیت علمائے اسلام کے 3، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے 2، مسلم لیگ ق کے ایک جبکہ 3 آزاد سینیٹرز شامل ہیں۔مدت مکمل کرنے والے سینیٹرز میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، عابد شیر علی، افنان اللہ خان، سعدیہ عباسی، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، پلوشہ خان، وقار مہدی، عبدالقادر، بیرسٹر علی ظفر، عون عباس بپی، زرقا سہروردی تیمور، فلک ناز چترالی، فیصل سلیم رحمان، مشال یوسفزئی، ہمایوں مہمند، محسن عزیز، سیف اللہ ابڑو، سیف اللہ نیازی، زیشان خانزادہ، خرم ذیشان، مولانا عطا الرحمن، کامران مرتضی، کامل علی آغا، فیصل سبزواری، منظور کاکڑ، ثمینہ ممتاز زہری، حافظ عبدالکریم اور نعیمہ احسان سمیت دیگر سینیٹرز شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مدت مکمل کرنے والے سینیٹرز میں حکومتی بنچز کے 27 جبکہ اپوزیشن بنچز کے 21 ارکان شامل ہوں گے۔الیکشن کمیشن آئندہ سال سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا، جس کے بعد نئے سینیٹرز ایوان کا حصہ بنیں گے۔ذرائع کے مطابق نئے سینیٹرز کے انتخاب کے بعد سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی نشستوں پر بھی انتخاب ہوگا، جس کے نتیجے میں ایوان بالا کی قیادت میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔بلوچستان کے حوالے سے مارچ 2027 کے سینیٹ انتخابات کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی، کیونکہ صوبے سے تعلق رکھنے والے متعدد سینیٹرز کی مدت مکمل ہونے کے بعد نئی نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *