Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدری

جے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے عوامی مسائل کے حل اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کردیئے ہیں، جبکہ مختلف سماجی کمیٹیوں نے بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دینا شروع کردی ہیں۔

اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے ضلع بھر کے تمام یونٹوں اور تحصیلوں کے امراء و نظماء کا اہم اجلاس 3 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے ضلعی سیکریٹریٹ، اینگل روڈ کوئٹہ میں طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں ضلع بھر میں جاری تنظیمی سرگرمیوں، عوامی مسائل کے حل کے لیے قائم سماجی کمیٹیوں کی کارکردگی اور یونٹ و تحصیل کی سطح پر تنظیمی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہوگی۔

ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی عین اللہ شمس نے تمام امراء و نظماء سے اپیل کی ہے کہ وہ اجلاس میں مقررہ وقت پر اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ باہمی مشاورت سے تنظیمی امور کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کو ترجیح دیتے ہوئے مربوط حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونٹ سے ضلعی سطح تک جماعتی نظم و نسق کو مضبوط بنانا اور کارکنوں و عوام کے درمیان رابطے کو مزید مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *