Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتپمز آتشزدگی میں نومولود بچوں کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے، رئیس پرویز علی بھنبھروTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتپمز آتشزدگی میں نومولود بچوں کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے، رئیس پرویز علی بھنبھرو

اسلامی نظام کے نفاذ سے ملک میں امن و انصاف قائم ہوسکتا ہے، مولانا عبدالقادر لونی

جامعہ دارالعلوم رحمانیہ کلی عمر کوٸٹہ کے جلسہ دستاربندی، تحفظ دینی مدارس کانفرنس سےجمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کےمرکزی امیر مولناعبدالقادر لونی، صوباٸی امیر مولانا قاری مہراللہ، صوباٸی امیر اہل سنت والجماعت مولانا مفتی کلیم اللہ حیدری، مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ، مسٸول وفاق المدارس مولانا حفیظ اللہ، ناٸب امیر مہتمم جامعہ ہذا مفتی عبدالرحمن، صوبائی نائب امیر مولناخدائے نظر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانارحمت اللہ حقانی مولانا محمد ابراہیم مولانا محمدشفیع ودیگر خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ قوم امن کے لیے ترس رہی ہے اور امن اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے۔ اسلام ایک کامل، مکمل اور ہمہ گیر نظام حیات ہے۔ حکومت ریاست میں اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ کر دیں، تو خلفائے راشدین کے امن دور کی یاد تازہ ہو سکتی ہے ریاست اگر قوم کو خوف، دہشت، معاشی بدحالی اور ناانصافی سے نجات دلانا چاہتے ہیں تواسلام کے عادلانہ اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ​ مدارس نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کو جوڑنے اور امن کا گہوارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ تاریخِ انسانیت کا واحد معجزہ قرآن مجید ہے، جس نے انسانیت کی سوچ، فکر، عمل اور پورے نظامِ عالم کو بدل کر رکھ دیا۔قرآن کا سب سے بڑا انقلاب فکری اور عقائدی انقلاب تھا۔ قرآن نے انسان کو پتھروں، درختوں، سورج اور انسانوں کے سامنے جھکنے سے روکا اور صرف ایک خدائے واحد کی بندگی کا درس دیا۔ معاشرے میں قرآن نے ایک ایسا معاشرتی نظام قائم کیا جس نے ذات پات، رنگ و نسل اور قومیت کے تمام بتوں کو پاش پاش کر دیا۔ قرآن ایک فلاحی اور پرامن معاشرے کی بنیاد رکھی۔ قرآن کی تعلیمات نے دور جہالت کی ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے دنیا میں امن کی مثال قاٸم کی انہوں نے کہا کہ ملک وقوم موجودہ کرپٹ نظام کی تباہ کاریوں سے پریشان ہو کر اسلامی نظام کی تلاش میں ہے۔ اسلامی نظام انسانیت کی اجتماعیت کی اساس ہے ۔جہاں قرآن و سنت کی بالادستی ہو اور قرآن وسنت کا قانون ہی نافذالعمل ہو تو عدل وانصاف کا بول بالا ہوگا اس کی افادیت ، قانونِ فطرت سے مطابقت اور امن و سلامتی پیدا کرنے کی صلاحیت کا اعتراف آج کفری قوتیں کررہی ہے جوانسانیت کے فلاح وبقا اور حقوق کی تحفظ کا ضامن ہیں خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان کو جس نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا تھا محض ایک ملک یا خطہ زمین کے نام پر آزاد نہیں ہوا مگر بدقسمتی سے آج تک جس نظریہ کی بنیاد پر ملک حاصل کیا تھا آج تک ہمارے حکمرانوں نے اس نظریہ کو پس پشت ڈال کر قومی نظریہ اور اکابرین کے لاکھوں قربانیوں سے غداری کرکے ملک کے اسلامی اور نظریاتی تشخص کوختم کیاگیا حکمرانوں نے اس نعرے سے غداری کرکے فرسودہ نظام راٸج کیا جس کی باعث ملک بدامنی، دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ملک معاشی و سیاسی عدمِ استحکام کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہےجابرانہ وظالمانہ نظام کی فیصلوں سے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اور عام عوام سراپا احتجاج پر ہے جس کے باعث ملک کے مستقبل بحران کی کیفیت سے دوچار ہورہی ہے جب تک ملک میں اسلامی نظام نہیں آئیگا نہ سیاسی استحکام آئے گا اور نہ ہی ملک کو بحرانوں سے نجات ملیگا استحصالی نظام اور جبرواستبداد سے نجات کے لیے اسلامی نظام کی نفاذ کے لیے جدوجہد ناگزیر ہوچکا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *