Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروعمعیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری پر منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہکرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمیمکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اجلاس؛ وزیر دفاع سے ترک ہم منصب کی ملاقاتڈاکٹر سید رضا عباس زیدینوشکی، کمسن بچی کے مبینہ زیادتی و قتل کیس کے تمام 3 نامزد ملزمان گرفتارنوشکی میں کمسن بچی بی بی صبیہ کیس، تینوں نامزد ملزمان گرفتار، بابر یوسفزئی نے پولیس کارروائی کو سراہا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اعلان سے کورٹ کچہری کا چکر ختملشکری رئیسانی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت، سیاسی قیادت کو آزادانہ کردار ادا کرنے دیا جائے: میر عزیز مریپاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصفکوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروعمعیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری پر منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہکرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمیمکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اجلاس؛ وزیر دفاع سے ترک ہم منصب کی ملاقاتڈاکٹر سید رضا عباس زیدینوشکی، کمسن بچی کے مبینہ زیادتی و قتل کیس کے تمام 3 نامزد ملزمان گرفتارنوشکی میں کمسن بچی بی بی صبیہ کیس، تینوں نامزد ملزمان گرفتار، بابر یوسفزئی نے پولیس کارروائی کو سراہا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اعلان سے کورٹ کچہری کا چکر ختملشکری رئیسانی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت، سیاسی قیادت کو آزادانہ کردار ادا کرنے دیا جائے: میر عزیز مریپاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصف

لشکری رئیسانی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت، سیاسی قیادت کو آزادانہ کردار ادا کرنے دیا جائے: میر عزیز مری

کوئٹہ: سیاسی و سماجی رہنما میر عزیز مری نے گزشتہ روز مہرگڑھ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی بلوچستانی عوام کے نمائندہ رہنما ہیں، جو بلوچستان میں آئین، قانون اور جمہوری سیاست کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے۔

میر عزیز مری نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کو سیاسی میدان سے دور رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ماضی میں بارہا ان کا سیاسی مینڈیٹ چرایا گیا، جبکہ انہیں قبائلی دشمنیوں میں مبتلا کرنے سمیت ہر ممکن کوشش کی گئی تاکہ وہ سیاسی میدان سے دور رہیں۔*

انہوں نے کہا کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی صرف بلوچ قوم کے نہیں بلکہ بلوچستان میں آباد تمام بلوچ، پشتون، ہزارہ اور سیٹلر برادریوں کے نمائندہ رہنما ہیں۔ ان کے خلاف جاری سازشوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔

میر عزیز مری نے کہا کہ تقریباً 20 سال قبل نواب اکبر خان بگٹی کے خلاف بھی اسی نوعیت کی سازشیں کی گئیں، جن کے نتیجے میں انہیں شہید کیا گیا اور بلوچستان میں ایسی آگ بھڑکائی گئی جو آج بھی مختلف شکلوں میں موجود ہے۔

انہوں نے کیا کہ اگر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو اس کے نتائج صرف بلوچستان ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے نقصان دہ اور بدبختی کا باعث ہوں گے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی قیادت کو آزادانہ، پرامن اور جمہوری انداز میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *