Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروعمعیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری پر منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہکرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمیمکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اجلاس؛ وزیر دفاع سے ترک ہم منصب کی ملاقاتڈاکٹر سید رضا عباس زیدینوشکی، کمسن بچی کے مبینہ زیادتی و قتل کیس کے تمام 3 نامزد ملزمان گرفتارنوشکی میں کمسن بچی بی بی صبیہ کیس، تینوں نامزد ملزمان گرفتار، بابر یوسفزئی نے پولیس کارروائی کو سراہا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اعلان سے کورٹ کچہری کا چکر ختملشکری رئیسانی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت، سیاسی قیادت کو آزادانہ کردار ادا کرنے دیا جائے: میر عزیز مریپاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصفکوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروعمعیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری پر منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہکرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمیمکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اجلاس؛ وزیر دفاع سے ترک ہم منصب کی ملاقاتڈاکٹر سید رضا عباس زیدینوشکی، کمسن بچی کے مبینہ زیادتی و قتل کیس کے تمام 3 نامزد ملزمان گرفتارنوشکی میں کمسن بچی بی بی صبیہ کیس، تینوں نامزد ملزمان گرفتار، بابر یوسفزئی نے پولیس کارروائی کو سراہا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اعلان سے کورٹ کچہری کا چکر ختملشکری رئیسانی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت، سیاسی قیادت کو آزادانہ کردار ادا کرنے دیا جائے: میر عزیز مریپاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصف

کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی

کرک: تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے پہاڑی علاقے غول بانڈہ بہادر خیل کے قریب پولیس موبائل وین کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور حملے میں ملوث عناصر کی تلاش شروع کردی۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس موبائل وین معمول کی ڈیوٹی کے سلسلے میں سر درگہ کی جانب جا رہی تھی کہ غول بانڈہ بہادر خیل کے قریب اسے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ وین میں سوار تمام سات پولیس اہلکار متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں واجد، سید شاہ، نورشلی، عمران، شمیم، گوہر اور یاسین شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اہلکار واجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

شہید پولیس اہلکار واجد کا تعلق علاقے گڈی خیل سے بتایا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور حملے میں استعمال ہونے والے مواد سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حملہ آوروں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاش کا عمل جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کے محرکات اور حملے میں ملوث عناصر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں و پولیس اہلکاروں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حملے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

کرک کے پہاڑی علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے دوران اس نوعیت کے حملے سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا باعث بنتے ہیں۔ تازہ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *