Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اجلاس؛ وزیر دفاع سے ترک ہم منصب کی ملاقات

استنبول: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس سے قبل پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے دفاع کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترک ہم منصب یاشار گولر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی شریک تھے۔ دونوں جانب سے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں سکیورٹی کے حوالے سے باہمی رابطوں کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے تناظر میں ہوئی۔ اس کمیٹی کا اجلاس آج استنبول میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے امور زیرِ غور آئیں گے۔

ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف اور ترک قیادت نے خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے باہمی دفاعی تعلقات، سکیورٹی تعاون اور مختلف شعبوں میں رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پہلے ہی دفاعی شعبے میں قریبی اور دیرینہ تعاون موجود ہے، جبکہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تربیت، دفاعی مشقوں اور پیشہ ورانہ روابط کے حوالے سے بھی تعاون جاری ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی رابطوں کو ایک نئے ادارہ جاتی فریم ورک کے تحت مزید منظم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی حکمت عملی، علاقائی سکیورٹی، باہمی تعاون اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اجلاس سے قبل خواجہ آصف اور ترک وزیر دفاع کی ملاقات کو تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *