Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

نوشکی میں کمسن بچی بی بی صبیہ کیس، تینوں نامزد ملزمان گرفتار، بابر یوسفزئی نے پولیس کارروائی کو سراہا


کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے نوشکی میں کمسن بچی بی بی صبیہ کے مبینہ زیادتی اور قتل کے کیس میں تینوں نامزد ملزمان کی گرفتاری کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کیس میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اپنے بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ ڈی آئی جی رخشان اور ایس پی نوشکی کی ہدایات پر ایس ایچ او احمد وال ماندا خان ماندائی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران کیس میں نامزد تینوں ملزمان عصمت اللہ، زبیر اور کامران کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمسن بچی کے ساتھ پیش آنے والا مبینہ زیادتی اور قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک، دلخراش اور ناقابل قبول ہے۔ ایسے واقعات معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں اور ان میں ملوث عناصر کو کسی صورت قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہنا چاہیے۔

بابر یوسفزئی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ترجیح ہے۔ کیس کی تفتیش شفاف اور غیر جانب دارانہ انداز میں مکمل کی جائے گی تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جاسکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں اور معصوم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے ذمہ دار افراد کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تینوں نامزد ملزمان کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے سنگین واقعات پر فوری کارروائی کے لیے سنجیدہ ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بالخصوص بچوں کے تحفظ کے لیے بھی مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بابر یوسفزئی نے پولیس حکام کو بروقت کارروائی پر سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تفتیش کو میرٹ پر مکمل کرکے کیس کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے اور اگر ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہوئے تو انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *