Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

رواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹ

کراچی: ملک میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ تشویش کا باعث بننے لگا، کراچی شرقی سے رواں سال پولیو کا ساتواں کیس رپورٹ ہوگیا، جس کے بعد 2026 میں اب تک ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے سات کیسز میں سے پانچ خیبر پختونخوا جبکہ دو سندھ سے سامنے آئے ہیں۔ کراچی میں اس سے قبل پولیو کا آخری کیس دسمبر 2024 میں رپورٹ ہوا تھا۔

نیشنل ای او سی کے مطابق انسدادِ پولیو کی قومی مہم 2 سے 8 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران کراچی کے تمام اضلاع سمیت ملک کے 97 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق مہم کے دوران 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ای او سی نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین ضرور پلوائیں اور حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔

پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے، تاہم ویکسین کے ذریعے بچوں کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *