Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروعمعیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری پر منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہکرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمیمکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اجلاس؛ وزیر دفاع سے ترک ہم منصب کی ملاقاتڈاکٹر سید رضا عباس زیدینوشکی، کمسن بچی کے مبینہ زیادتی و قتل کیس کے تمام 3 نامزد ملزمان گرفتارنوشکی میں کمسن بچی بی بی صبیہ کیس، تینوں نامزد ملزمان گرفتار، بابر یوسفزئی نے پولیس کارروائی کو سراہا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اعلان سے کورٹ کچہری کا چکر ختملشکری رئیسانی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت، سیاسی قیادت کو آزادانہ کردار ادا کرنے دیا جائے: میر عزیز مریپاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصفکوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروعمعیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری پر منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہکرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمیمکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اجلاس؛ وزیر دفاع سے ترک ہم منصب کی ملاقاتڈاکٹر سید رضا عباس زیدینوشکی، کمسن بچی کے مبینہ زیادتی و قتل کیس کے تمام 3 نامزد ملزمان گرفتارنوشکی میں کمسن بچی بی بی صبیہ کیس، تینوں نامزد ملزمان گرفتار، بابر یوسفزئی نے پولیس کارروائی کو سراہا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اعلان سے کورٹ کچہری کا چکر ختملشکری رئیسانی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت، سیاسی قیادت کو آزادانہ کردار ادا کرنے دیا جائے: میر عزیز مریپاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصف

 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اعلان سے کورٹ کچہری کا چکر ختم


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک جدید سہولت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے بعد سائلین اور وکلاء کو تمام عدالتی خدمات ایک ہی چھت تلے میسر آئیں گی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے مراکز کے قیام سے نہ صرف عوام کے وقت کی بچت ہوگی بلکہ انصاف کی فوری اور شفاف فراہمی کا عمل بھی تیز تر ہو جائے گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات اور سائلین کو خوار ہونے سے بچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس طرز کے سہولت مراکز کا دائرہ کار صرف کوئٹہ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اسے بلوچستان کے ہر ضلع، ہر تحصیل اور بعد ازاں ملک بھر کے تمام ڈسٹرکٹس تک وسعت دی جائے گی تاکہ دور دراز علاقوں کے شہری بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔

خطاب کے دوران چیف جسٹس نے ایک اور اہم اور تاریخی قدم کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ غریب اور ضرورت مند افراد کے لیے قانون تک رسائی آسان بنانے کی خاطر “جسٹس فنڈ” قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے 8 اگست کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کی پاسداری کا واحد راستہ آئین، قانون کی حکمرانی اور مظلوم کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *