Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

بلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیل

صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے گوادر کے دورہ کے موقع پر گزشتہ روز گوادر فری زون میں شہزاد اینڈ شاو¿ فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں حکومت پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی وچیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی رکن محترمہ تحسین فواد، وفاقی سیکریٹری میری ٹائم آفئیر محمد خرم آغا۔سی پیک کی کوآرڈینیٹر اسلام آباد محترمہ زارا، سی پیک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد، وزارتِ غذائی تحفظ و تحقیق کے ڈاکٹر شہلحن، ڈی جی گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سابق سیکریٹری خلیل احمد اور سابق نائب صدر واجدہ سلیم سمیت دیگر حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شرکاء کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مہمان خصوصی صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے افتتاحی فیتہ کاٹا اور مہمانان کے ہمراہ فارم کی مختلف سہولیات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بطور مہمان خصوصی صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاجیل نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور نجی شعبے کے تعاون سے صوبے کے قدرتی وسائل اور معاشی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ لائیو اسٹاک، گوشت کی پروسیسنگ، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور صوبے کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔صوبائی مشیر نسیم الرحمن خان ملاخیل نے مزید کہا کہ گوادر پاکستان کے لیے غیر معمولی جغرافیائی اور معاشی اہمیت رکھتا ہے۔ گوادر فری زون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے وابستہ تجارتی و صنعتی سرگرمیاں بلوچستان کے لیے ترقی کے نئے امکانات پیدا کر رہی ہیں۔ ایسے منصوبوں کے ذریعے مقامی وسائل کو کاروباری سرگرمیوں سے منسلک کرنے، سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنے اور پاکستان کی تجارت کو بین الاقوامی منڈیوں تک وسعت دینے میں مدد مل سکتی ہے۔شہزاد اینڈ شاو¿ فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کا قیام بھی اسی تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔ منصوبے کے تحت جانوروں کی افزائش اور گوشت کی پروسیسنگ کے بعد اسے بیرونِ ملک برآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس سے لائیو اسٹاک کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے، مقامی پیداوار کی معاشی قدر بڑھانے اور متعلقہ شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے امکانات روشن ہوں گے۔صوبائی مشیر نے اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف شعبوں میں موجود امکانات سے فائدہ اٹھا کر صوبے کو معاشی ترقی کے سفر میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ گوادر جیسے تجارتی مرکز میں صنعت اور برآمدات سے متعلق منصوبے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔گوادر فری زون میں اس منصوبے کا آغاز سی پیک کے وسیع تر معاشی تناظر میں بھی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ صنعتی پیداوار، پروسیسنگ اور برآمدات کو بندرگاہی سہولیات سے منسلک کرنے سے علاقائی تجارت کے فروغ کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔ بالخصوص لائیو اسٹاک اور گوشت کی پروسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری بلوچستان کی معیشت میں تنوع پیدا کرنے اور مقامی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈ تقسیم کی گئیں اور مہمانوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *