Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

نوشکی، کمسن بچی کے مبینہ زیادتی و قتل کیس کے تمام 3 نامزد ملزمان گرفتار

نوشکی: احمد وال میں 8 سالہ بچی بی بی صبیہ کے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں پولیس نے نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی ڈی آئی جی رخشان اور ایس پی نوشکی کی ہدایات پر ایس ایچ او احمد وال ماندا خان ماندائی کی سربراہی میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران کیس میں نامزد تینوں ملزمان عصمت اللہ، زبیر اور کامران کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور کیس کو تمام قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جارہا ہے۔ تفتیش کے دوران واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

دوسری جانب اہلخانہ اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی تفتیش مکمل طور پر شفاف اور غیر جانب دارانہ انداز میں کی جائے اور اگر ملزمان پر عائد الزامات ثابت ہوجائیں تو انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

شہریوں نے پولیس کی جانب سے تینوں نامزد ملزمان کی گرفتاری کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جلد مکمل کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *