Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی (میاں محمدعامربشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ریونیو اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع لورالائی کے ریونیو افسران، متعلقہ اہلکاروں اور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں ریونیو نظام کی مجموعی کارکردگی، زرعی انکم ٹیکس (AIT)، بقایاجاتِ مال کی وصولی، سرکاری اراضی کے تحفظ، ریونیو ریکارڈ کی درستگی و تجدید، غیر مجاز اندراجات اور دیگر اہم ریونیو امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ریکارڈ کی چھان بین اور جانچ پڑتال کے دوران سرکاری اراضی کی بعض نجی افراد کے نام غیر قانونی اور غیر مجاز الاٹمنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ متعلقہ ریکارڈ کی جانچ کے بعد نشاندہی کی جانے والی تمام غیر قانونی الاٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ معاملے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے بورڈ آف ریونیو سے باضابطہ طور پر رجوع کر لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے اس موقع پر واضح کیا کہ سرکاری اراضی قومی اور عوامی ملکیت ہے اور اس کے تحفظ کی ذمہ داری ریونیو انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین کے ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی تبدیلی، غیر مجاز الاٹمنٹ، غلط اندراج یا قواعد و ضوابط کے برخلاف کارروائی ناقابلِ قبول ہے اور ایسے معاملات میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ریونیو افسران اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں سرکاری اراضی کی مکمل نشاندہی اور اس کے ریکارڈ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ریونیو ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی شخص یا گروہ کی جانب سے سرکاری اراضی پر غیر قانونی دعوے یا غیر مجاز قبضے کی کوشش کو روکا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ریونیو ریکارڈ میں کسی بھی قسم کا اندراج یا ترمیم مقررہ قانونی طریقہ کار اور متعلقہ قوانین کے مطابق کی جائے۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف کو تاکید کی کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات یا غیر مجاز تعمیرات کی بروقت نشاندہی کی جائے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر رپورٹ کیا جائے۔
اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس (AIT) کی وصولی کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے لیے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور واجبات کی وصولی میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داریاں فعال انداز میں انجام دیتے ہوئے سرکاری محصولات کی وصولی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔اسی طرح اجلاس میں بقایاجاتِ مال اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام بقایاجات کی تفصیلات مرتب کرکے مقررہ مدت میں وصولی یقینی بنائی جائے اور سرکاری خزانے میں واجبات کی بروقت جمع آوری کو ترجیح دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ عوام سے متعلق ریونیو معاملات کو غیر ضروری طور پر زیرِ التوا نہ رکھا جائے اور عوامی درخواستوں، انتقالات، فردات، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق مقررہ وقت میں نمٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو انتظامیہ عوام اور حکومت کے درمیان ایک اہم رابطے کا کردار ادا کرتی ہے، اس لیے ریونیو معاملات میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ عوام کو ریونیو خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا غیر ضروری مشکلات پیدا کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام ریونیو افسران اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کے تحفظ، سرکاری محصولات کی وصولی، ریکارڈ کی درستگی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں ریونیو نظام کو شفاف، مؤثر اور قانون کے مطابق بنانے کے لیے نگرانی اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رکھا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ ادا کریں، سرکاری املاک کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں اور حکومت کے محصولات کی وصولی سمیت تمام ریونیو امور میں مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *