Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

چوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیرِ صدارت ضلعی دفتر اینگل روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے تنظیمی دوروں اور کارکردگی کے جائزے کے لیے تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں نے اپنے اپنے تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں پیش کردہ رپورٹس کی روشنی میں ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کی تنظیمی کارکردگی، فعالیت، جماعتی نظم و ضبط، ذمہ داران کی فعالیت اور دیگر اہم تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ بلوچستان بالخصوص شہر کوئٹہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے شہر میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، شہریوں کو نشانہ بنانے اور ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام عدمِ تحفظ اور خوف کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اجلاس نے حکومت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں اور امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اور ٹھوس حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر بروز جمعرات جامع مطلع العلوم میں منعقد ہوگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد سرپرست اعلیٰ مولانا مفتی محمد روزی خان، حاجی بشیراحمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد، مولانا سعید احمد، مولانا محمد سلیمان، حافظ رشیداحمد، اور دیگر اراکین نے جماعتی نظم و ضبط، ذمہ داری کے احساس اور بالائی جماعت کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ ایک مضبوط، فعال اور منظم نظم ہی اپنے فرائض مؤثر انداز میں انجام دے سکتی ہے۔ ماتحت تنظیموں کی فعالیت، تنظیمی استحکام اور جماعتی اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ تمام ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کو امانت سمجھتے ہوئے پوری سنجیدگی، پابندی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ جماعتی نظم و ضبط کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی، غفلت اور غیر سنجیدگی قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ بالائی جماعت کی ہدایات اور تنظیمی اصولوں پر مکمل عمل درآمد ہی ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کو فعال اور مضبوط بنانے کا واحد ذریعہ ہے۔ اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیمی ذمہ داریوں میں مسلسل کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ جماعتی اصولوں اور ضابطوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اجلاس نے تمام تحصیلوں، یونٹوں اور ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے کو مضبوط بنائیں باقاعدگی کے ساتھ تنظیمی اجلاس منعقد کریں کارکنوں کی تربیت اور رہنمائی پر خصوصی توجہ دیں اور جماعتی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اجلاس میں اراکین مجلس عاملہ حافظ مسعوداحمد، عبدالغنی شہزاد، حاجی ولی محمد بڑیچ، حافظ دوست محمد مینگل، حاجی قاسم خان خلجی، مفتی نیک محمدفاروقی، مفتی روزی خان بادیزئی، حاجی محمد شاہ لالا، عبدالصمد حقیار، شاہ زاہد مشوانی، مفتی محمد ابوبکر، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، مولوی سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشیداحمد حقانی، حاجی عطاء محمد شمشوزئی، حافظ حبیب الرحمن نے شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *