Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمیحب میں گیس، بجلی اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، نیشنل پارٹی کا احتجاج کا اعلانپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمیحب میں گیس، بجلی اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، نیشنل پارٹی کا احتجاج کا اعلان

کچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی

 

کچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں برادریوں کے درمیان زمین کا تنازع تھا اور راستہ نکالنے پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس کے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دونوں گروپوں کے 2،2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، بچل چانڈیو، منظور چانڈیو، سلطان چانڈیو، ذوالفقار چانڈیو، حاجن چانڈیو اور فدا چانڈیو ، دیدار چانڈیو اور گل بہار چانڈیو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں میں ممتاز چانڈیو اور غلام قادر چانڈیو شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گوٹھ دانو چانڈیو میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو فوری قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرکے مجرموں کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *