Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنیبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنی

جشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنی

جشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنی

گنداخہ:(نامہ نگار) گنداخہ میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول،جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر قادری مسجد سے عظیم الشان اور پُروقار جلوسِ میلاد نکالا گیا، جس کی قیادت دعوتِ اسلامی کے مبلغ جمال الدین عطاری نے کی۔ جلوس میں علماء کرام، دینی و مذہبی شخصیات، دعوتِ اسلامی کے کارکنان سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ جلوس کے شرکاء نے درود و سلام، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور ذکر و اذکار کے ذریعے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔اس موقع پر حضرت علامہ مولانا محمد عثمان مدنی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنداخہ میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر نکالی جانے والی یہ تاریخی اور عظیم الشان ریلی عاشقانِ رسول ﷺ کی حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے بے پناہ محبت، عقیدت اور وابستگی کا عملی ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ جشنِ میلادالنبی ﷺ کا مقصد صرف خوشی منانا نہیں بلکہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اعلیٰ اخلاق، سنتِ مبارکہ اور تعلیمات کو عام کرنا اور اپنی زندگیوں میں اپنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے، آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ امن، محبت، اخوت، برداشت، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کا عظیم درس دیتی ہے۔ آج ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنے کردار و عمل کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے سانچے میں ڈھالیں اور معاشرے میں محبت، بھائی چارے، رواداری اور امن کو فروغ دیں۔مولانا محمد عثمان مدنی نے مزید کہا کہ گنداخہ میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا واضح اظہار ہے کہ اہلِ علاقہ کے دل محبتِ رسول ﷺ سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے سچی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل کریں، اپنے معاملات کو اسلامی تعلیمات کے مطابق بنائیں اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔جلوسِ میلاد کے شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے درود و سلام اور نعتیہ کلام پڑھتے ہوئے گزرے۔ اس دوران شہر کی فضا درود و سلام، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور ذکر و اذکار سے گونجتی رہی۔ شرکاء نے انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ منایا۔مقررین نے اپنے خطابات میں محبتِ رسول ﷺ، اتباعِ سنت، سیرتِ طیبہ، اتحادِ امت، اسلامی بھائی چارے، امن و سلامتی اور معاشرتی اصلاح پر زور دیا۔ جلوس کے اختتام پر ملک و قوم، امتِ مسلمہ اور علاقے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *