Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیلطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیل

مسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیم

مسلم باغ: مستحق اور غریب گھرانوں میں امدادی سامان کی تقسیم
حکومت کی جانب سے شفاف انداز میں راشن، بستر، کمبل اور ضروری اشیاء کی فراہمی

مسلم باغ ۔ اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جناب ماجد سلیم نے مسلم باغ کے مختلف علاقوں میں مستحق اور ضرورت مند گھرانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کی۔ تقسیم کیے جانے والے سامان میں راشن، بستر، کمبل، پانی کے کولر اور دیگر گھریلو ضروریات شامل تھیں۔

امدادی سامان کی تقسیم سے قبل انتظامیہ نے مستحق اور غریب خاندانوں کی مکمل اور درست نشاندہی کی تاکہ امداد صرف حقیقی حقداروں تک پہنچ سکے۔ اس عمل میں مقامی معززین اور سماجی کارکنوں نے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “غریب، نادار اور لاچار افراد کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں مستحقین تک امداد کی شفاف اور منصفانہ فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ کوئی بھی ضرورت مند امداد سے محروم نہ رہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور مزید مستحق گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

مستحق خاندانوں نے امدادی سامان ملنے پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں کی گئی مدد ان کے لیے بڑی سہولت ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم مستحق گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *