Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہپاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت فراہم کرے گی، معاہدے پر دستخطدکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحقگوجرانوالہ: وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلانفتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقررژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزاز قراروزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہپاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت فراہم کرے گی، معاہدے پر دستخطدکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحقگوجرانوالہ: وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلانفتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقررژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزاز قرار

اڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کو نجی اسپتال سے علاج کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کے حکم میں نجی اسپتال سے علاج کی اجازت دی تھی، تو یہی سہولت عام قیدیوں کو بھی کیوں نہیں دی جاسکتی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک قیدی اندرونی خون بہنے کے مرض میں مبتلا ہے جبکہ دوسرے کو دل کا عارضہ لاحق ہے اور اس کے جسم کا نچلا حصہ کام نہیں کرتا۔ درخواست گزاروں کے مطابق انہیں علاج کے لیے مناسب طبی سہولیات درکار ہیں۔

اسلام آباد اور پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرلز نے قیدیوں کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جیل رولز کے تحت بیمار قیدیوں کے علاج کا مکمل نظام موجود ہے اور سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

جسٹس محمد آصف نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی قیدی کو سنگین بیماری لاحق ہو تو اس کی صحت سے سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اگر سرکاری اسپتال میں کسی مخصوص بیماری کا مناسب علاج ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران پمز اسپتال کی طبی سہولیات پر بھی گفتگو ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تینوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *