Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہپاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت فراہم کرے گی، معاہدے پر دستخطدکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحقگوجرانوالہ: وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلانفتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقررژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزاز قراروزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیابفیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیردفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالچیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاساڈیالہ کے 3 قیدیوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے کیس کا فیصلہ محفوظ، دوران سماعت عمران خان کا تذکرہپاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت فراہم کرے گی، معاہدے پر دستخطدکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحقگوجرانوالہ: وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلانفتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقررژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزاز قرار

چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کا اختتامی اجلاس

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کے اختتامی اجلاس کی صدارت؛ بعدازاں GIZ کے وفد کیساتھ صحت، غذائیت اور ہنرمندی کے فروغ کیلئے باہمی اشتراک پرتبادلہ خیال بھی کیا

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ورلڈ بینک کے CRISP ریویو مشن کے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔ مشن کی قیادت امجد ظفر خان، سینئر سوشل پروٹیکشن ٹاسک/اسپیشلسٹ، ٹیم لیڈر نے کی۔ اجلاس میں سارہ نظامانی، سوشل پروٹیکشن اسپیشلسٹ اور ورلڈ بینک کنسلٹنٹ گل نجم جامی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں CRISP ریویو کے اہم نکات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آپریشنل ریویو فرم کی خدمات حاصل کرنے، انسانی وسائل کی ضروریات اور پروگرام پر مؤثر نگرانی کے نظام کے قیام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ پروگرام پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری (NSER) ڈیٹا بیس کو بی آئی ایس پی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے درست و محفوظ، تازہ ترین اور معیاری ڈیٹا برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مستحق افراد کی مؤثر نشاندہی اور سماجی تحفظ کے اقدامات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر عصمت نواز اور بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹرز جنرل بھی موجود تھے۔
بعد ازاں سینیٹر روبینہ خالد نے GIZ کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس میں SOPRAN کے اگلے مرحلے کے لیے مجوزہ اضلاع، وفاقی و صوبائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے طریقہ کار اور تکنیکی اداروں کے ساتھ ممکنہ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں ڈاکٹر مرجم بیوڈن بینڈر-بُک ہولز، ہیڈ آف BMZ کوآپریشن، جرمن سفارتخانہ؛ ڈاکٹر مینوئل وِنکن باخ، ڈپٹی ہیڈ آف ڈویلپمنٹ کوآپریشن؛ ماریا کروئس ڈِک، کلسٹر کوآرڈینیٹر؛ فائزہ وہاب، فوڈ سیکیورٹی ایڈوائزر، SP-SHPIII؛ عثمان فیصل، سوشل پروٹیکشن ایڈوائزر، SP-SHPIII؛ اور ہدا بھُرگڑی، سوشل پروٹیکشن ایڈوائزر، SP-SHPIII شامل تھیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور، چترال اور کوہستان میں صحت اور غذائیت سے متعلق اقدامات شروع کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے بی آئی ایس پی خواتین بینیفشریز اور ان کے خاندان کے افراد کے لیے بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت ہیلتھ کیئر، ہوم کیئر، کنسٹرکشن اور ہسپٹالٹی کے شعبوں میں سکل ٹریننگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں مستقبل میں تعاون کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے اور باہمی تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔ ڈی جی NSER/CCT بی آئی ایس پی ڈاکٹر عاصم اعجاز بھی اجلاس میں موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *