Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

پاک ایران تجارت جاری ہے، تہران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں پر عمل کے پابند نہیں، پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت جاری ہے اور پاکستان تہران کے خلاف عائد یکطرفہ پابندیوں کا پابند نہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت بین الاقوامی قوانین کے مطابق جاری ہے اور پاکستان دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران پر اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں عائد ہوں تو صورتحال مختلف ہوگی، تاہم پاکستان اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر یکطرفہ پابندیوں کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے۔

طاہر اندرابی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ صدر ٹرمپ کے ایلچی کی حیثیت سے نہیں بلکہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کا حصہ تھا۔ دورے کو امریکا سے جوڑنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان مغربی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے اور امن مذاکرات کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ایرانی قیادت نے بھی پاکستان کی ان کوششوں کو سراہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ سربراہی سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔ 31 اگست کو بشکیک میں ایس سی او سربراہ اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جبکہ پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر کہا کہ اس کی بندش سے تمام ممالک متاثر ہو رہے ہیں اور پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پُرامید ہے، تاہم حتمی فیصلہ تہران اور واشنگٹن کو کرنا ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *