Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کےلیے ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے فوری سماعت کی پہلی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد دوبارہ عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق عمران خان کی جیل میں صحت سے متعلق صورتحال تشویشناک ہے اور سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے مطابق انہیں طبی معائنے اور علاج کے لیے مطلوبہ اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ معاملہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی سے متعلق ہونے کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور 18 اگست کے عدالتی حکم پر فوری اور مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا ارادی اور قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جبکہ کیس فکسیشن پالیسی توہین عدالت کی فوری سماعت میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ توہین عدالت کی درخواست کو رواں یا آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور 16 ستمبر کو کیس فکس کرنے کے فیصلے پر بھی نظرثانی کی جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *