Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 11 دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین


وزیر داخلہ نے فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں اور قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ متحد ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *