Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

جماعت اسلامی کا 12ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد بہترین انداز میں جاری ہے، حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹا اور چینی مافیا موجود ہے، ایسے حالات میں ترقی ممکن نہیں۔ کسانوں کو سستی کھاد دستیاب نہیں، جبکہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے سرکاری افسران بڑی بڑی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، مذاکرات اس وقت تک نتیجہ خیز نہیں ہوں گے جب تک حکومت مطالبات پر عملی اقدامات نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے ختم کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک بھر میں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے دے رکھے ہیں، جو اب آٹھویں روز میں داخل ہوچکے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *