Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیصحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑثقافت تقسیم کا ذریعہ نہیں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین وسیلہ ہے ،راحیلہ درانیحکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلیخواتین کی مہارتوں کو تسلیم کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،گورنر بلوچستانامن دشمن عناصر کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیصحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑثقافت تقسیم کا ذریعہ نہیں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین وسیلہ ہے ،راحیلہ درانیحکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلیخواتین کی مہارتوں کو تسلیم کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،گورنر بلوچستانامن دشمن عناصر کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کی صورتحال پاکستان کے مستقبل کے بارے میں کیا اشارہ دے رہی ہے، مولانا حافظ حمد اللہ

بلوچستان میں بدامنی، لاشیں، لاپتہ افراد اور معاشی بحران نے عوام کو بے چینی سے دوچار کر دیا،جے یو آئی رہنما
بلوچستان میں امن و استحکام کے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، مولانا حافظ حمد اللہ
کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کا حال اور مستقبل پاکستان کے حال اور مستقبل سے جڑا ہوا ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال پاکستان کے مستقبل کے بارے میں کیا اشارہ دے رہی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں مولاناحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاشیں، لاپتہ افراد، آپریشنز، بم دھماکے، شاہراہوں اور تجارت کی بندش، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ، گیس اور بجلی کی قلت، معدنی وسائل پر اختیار اور ساحل و وسائل سے محرومی جیسے مسائل نے عوام کو شدید بے چینی اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئے روز ٹرانسپورٹ کو جلانے کے واقعات، ڈرون حملے اور تھانوں سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنائے جانے سے عام شہری، بچے اور خواتین بھی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ صوبے میں خوف اور بے یقینی کی فضا قائم ہے۔مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے دعوے اپنی جگہ لیکن زمینی صورتحال یہ ہے کہ بلوچ اور پشتون عوام کی لاشیں گر رہی ہیں اور اگر یہی صورتحال جاری رہی تو بلوچستان کے مستقبل کے بارے میں سوالات مزید سنگین ہوتے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اگر ترقی کر رہا ہے تو بدقسمتی سے قبرستان آباد ہو رہے ہیں جبکہ عوام امن، تحفظ اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بلوچستان میں امن و استحکام کے بغیر ملک کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بلوچستان کے خون آلود حالات پر سنجیدگی سے غور اور عوام کے تحفظات کا ازالہ ضروری ہے کیونکہ بلوچستان کا امن پاکستان کے امن اور استحکام سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *