Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

ڈی سی چارسدہ فضل رحیم مروت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا

ڈی سی چارسدہ فضل رحیم مروت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کے نمائندگان سمیت متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سابقہ اجلاسوں میں جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے مختلف شعبوں میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور جاری اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت نے بلاک شدہ CNIC کیسز اور غیر مقیم افراد کی مکمل ویریفیکیشن و مانیٹرنگ، اور تمام غیر رجسٹرڈ مدارس کی فوری قانونی رجسٹریشن کے احکامات جاری کئے۔اجلاس میں ضلع بھر کو منشیات خصوصا آئس جیسے ناسور سے پاک کرنے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی کرش پلانٹس، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز، غیر قانونی اسلحہ، ایل فورEL-04 & EL-05 لائسنسز کے آڈٹ، اور غیر قانونی سم کارڈز کے خلاف سخت کارروائیوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔اجلاس میں فرقہ واریت، دہشت گردی کی مالی معاونت، اسمگلنگ اور دھماکہ خیز مواد کے تدارک کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر,چارسدہ نے تمام اداروں پر زور دیا کہ قانون کی بالادستی، شہریوں کے تحفظ اور ضلع میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ان فیصلوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی ریلیف اور بہتر طرزِ حکمرانی کے ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *