Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کی نئی عمارت مکمل

صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کی نئی عمارت مکمل

گنداخہ:( نامہ نگار) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار زادہ فیصل خان جمالی کے حلقہ انتخاب میں عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گوٹھ ٹکری ذوالفقار علی پندرانی سمیت حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں تعمیر و ترقی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سردار فقیر محمد پندرانی کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔سکول کی نئی عمارت کی تکمیل کو علاقے کے لیے ایک اہم تعلیمی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، جس سے علاقے کے بچوں کو بہتر، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔ جدید و معیاری تعمیراتی کام سے نہ صرف طلباء کو تعلیمی سہولیات حاصل ہوں گی بلکہ علاقے میں تعلیم کے فروغ، شرح خواندگی میں اضافے اور نئی نسل کے روشن مستقبل کی بنیاد بھی مزید مضبوط ہوگی۔اس سلسلے میں اہلیانِ گوٹھ ٹکری ذوالفقار علی پندرانی نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی عمارت کی تعمیر معیاری میٹریل کے استعمال کے ساتھ مکمل ہونا قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعمیر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی اور ترقی کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے،اہلیانِ علاقہ نے کہا کہ سردار زادہ فیصل خان جمالی نے اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سڑکوں، تعلیمی اداروں اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سردار گھرانے کی عوامی خدمت کی روایت اور ترقیاتی مشن قابلِ تحسین ہے اور امید ہے کہ صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی اسی جذبے کے ساتھ حلقہ انتخاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کریں گے، تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سردار فقیر محمد پندرانی کی عمارت کی تکمیل محض ایک تعمیراتی منصوبہ نہیں بلکہ علاقے کے بچوں کے بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی بروقت مکمل کرانے کے ساتھ تعلیم، صحت، آبنوشی، سڑکوں اور دیگر بنیادی ضروریات سے متعلق مزید منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔اہلیانِ گوٹھ ٹکری ذوالفقار علی پندرانی نے ایک بار پھر صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، علاقے کی تعمیر و ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *