Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، حکومت مؤثر اقدامات کرے، میر نعیم خان عمرانی

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، حکومت مؤثر اقدامات کرے، میر نعیم خان عمرانی

گنداخہ:( نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سپریم کونسل کے رکن و ضلعی جنرل سیکرٹری میر نعیم خان عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات دن بدن خرابی کی طرف جا رہے ہیں، امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی خاموشی اور غیر مؤثر اقدامات عوامی حلقوں میں شدید تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے،انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں بدامنی، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دیگر جرائم کے واقعات میں اضافہ عوام کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔ شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انہیں اپنے گھروں، کاروبار اور شاہراہوں پر بھی تحفظ کا احساس نہیں رہا۔

 

امن و امان کی بگڑتی صورتحال نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مگر حکومت کی جانب سے مؤثر اور عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے،میر نعیم خان عمرانی نے کہا کہ امن و امان کسی بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ حکومت کو محض بیانات اور دعووں کے بجائے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنی چاہیے اور پولیس و انتظامیہ کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں،

 

ایسے میں بدامنی کی صورتحال نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ صوبائی حکومت کو عوامی مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امن و امان کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، امن کی بحالی اور قانون کی بالادستی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حکومت بلوچستان اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کے بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، عوام کو تحفظ فراہم کرے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *